پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان
06-23-2026
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال ہو گیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار 405 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 450 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 471 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔