فیفا ورلڈکپ: ناروے سینیگال کو شکست دیکر پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں داخل

06-23-2026

(ویب ڈیسک) فیفا فٹبال ورلڈکپ میں ناروے نے سینیگال کو دلچسپ مقابلے کے بعد ہرادیا۔

نیو جرسی میں ناروے اور سینیگال کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا جس دوران ناروے نے سینیگال کے خلاف 3-2 کی زبردست فتح حاصل کی اور پہلی بار ورلڈکپ میں ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کرلی۔ ناروے کی جانب سے سٹار کھلاڑی ایرلنگ ہالینڈ نے 2 گول کیے جب کہ پیڈریسن نے ایک گول سکور کیا۔ دوسری جانب سینیگال کے دونوں گول سار نے بنائے۔