پرو ہاکی لیگ: پاک بھارت ٹیمیں آج لندن میں مدمقابل آئیں گی
06-23-2026
(ویب ڈیسک) پروہاکی لیگ میں پاکستان اور بھارت کا میچ منگل کو لندن میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے لندن میں آمنے سامنے ہوں گی۔ گرین شرٹس کو پنالٹی کارنر سپیشلسٹ سفیان خان اور مین اسٹرائیکر حنان شاہد کی کمی محسوس ہوگی، دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ 14 اکتوبر 2025 کو سلطان آف جوہر کپ میں ہوا جو 3-3 سے برابر رہا تھا۔ حنان نے ایک اور سفیان نے 2 گول کیے تھے، دونوں فٹنس مسائل کی وجہ سے موجودہ ٹیم میں شامل نہیں، ان کی عدم موجودگی میں پاکستانی فارورڈ لائن اور پنالٹی کارنز کے شعبے میں کمزوریاں کھل کر سامنے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ میں پاکستان کی کارکردگی انتہائی خراب ہے، ایونٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم اب تک مسلسل 12 میچ ہار چکی ہے۔