لاہور میں گرمی کی شدت برقرار، آج درجہ حرارت 37 ڈگری تک جانے کا امکان
06-23-2026
(لاہور نیوز) شہر میں موسم گرم اور خشک رہنے کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 29 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ فی الحال بارش کے کوئی امکانات موجود نہیں ہیں، جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو شدید گرمی کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔