نامور گلوکار موسیقار طارق طافو انتقال کر گئے
06-22-2026
(لاہور نیوز) نامور گلوکار موسیقار طارق طافو انتقال کر گئے۔
طارق طافو کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس پر انہیں فوری ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ خیال رہے کہ طارق طافو نامور موسیقار طافو خان کے صاحبزادے تھے، طارق طافو نے ’’لاہور لاہور اے‘‘ گانا گا کر مقبولیت حاصل کی۔