کاہنہ: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری قتل

06-22-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقہ میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے شہری کو موت کے گھات اتار دیا۔

شہری اسلم ایل ڈی چوک کے قریب سے گزر رہا تھا، نامعلوم ڈاکوؤں نے شہری اسلم کو گن پوائنٹ پر روکا جس پر اس  نے مزاحمت کی تو ملزمان  نے اسے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور اسکی موٹرسائیکل و موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ زخمی شہری کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول اسلم کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا کر 302 اور 392 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، تاحال پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔