لاہور: 236 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 312 افراد زخمی
06-22-2026
(لاہور نیوز) شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے 236 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آکر ایک شخص جاں بحق، 312 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 147 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیاگیا جبکہ 165معمولی زخمیوں کوموقع پر طبی امدادفراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔