جیل روڈ انڈر پاس کے قریب نہر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

06-22-2026

(لاہور نیوز) جیل روڈ انڈر پاس کے قریب نہر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو گئی، اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نہر سے نکالا، ابتدائی طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ریسکیو حکام کے مطابق برآمد ہونے والی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ متوفی کی شناخت اور واقعے کے محرکات جاننے کے لیے مزید کارروائی جاری ہے۔