پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ کی اضافی فنڈز ڈیمانڈ منظور کر لی
06-22-2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں امن و امان کی صورتحال مزید مؤثر بنانے کے لیے محکمہ داخلہ کی جانب سے مانگے گئے اضافی فنڈز کی منظوری دے دی گئی ہے۔
پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ کے لیے 4 ارب روپے کے اضافی سکیورٹی فنڈز جاری کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے اپنے اعتراضات دور کرنے کے بعد سمری کی منظوری دے دی، جس کے بعد اضافی فنڈز کے اجرا کا عمل آگے بڑھایا جا سکے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے حکومت سے امن و امان کے انتظامات اور مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی وسائل فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منظور شدہ فنڈز واجب الادا ادائیگیوں، سکیورٹی اقدامات اور متعلقہ انتظامی امور پر خرچ کیے جائیں گے تاکہ صوبے میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ اس فیصلے کو صوبے میں امن و امان سے متعلق جاری اقدامات کو تقویت دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔