میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن کا آغاز

06-22-2026

(لاہور نیوز) میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ امتحان کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔ ایم ڈی کیٹ کیلئے سنگل فیس کے ساتھ 8 جولائی تک رجسٹریشن ہو گی، ایم ڈی کیٹ کیلئے لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 13 جولائی تک ہوگی۔ ایم ڈی کیٹ امتحان ملک بھر میں 16 اگست 2026 کو ہو گا۔  ایم ڈی کیٹ امتحان میں ٹوٹل 180 ایم سی کیوز ہونگے، بائیولوجی کے 81 ، کیمسٹری 45، فزکس کے 36 ایم سی کیوز ہونگے، اس کے علاوہ انگریزی اور لوجیکل ریزننگ کے 9 ، 9 ایم سی کیوز ہونگے۔ ایم ڈی کیٹ کے امتحان میں 15 فیصد آسان 70 فیصد اوسط اور 15 فیصد مشکل سوالات ہونگے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں 15 شہروں میں ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ہو گا۔