پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا: پی ڈی ایم اے
06-22-2026
(لاہور نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے زلزلے بارے رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پنجاب میں زلزلے کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق لاہور، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، ملتان، پوٹھوہار ریجن اور پنجاب کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن تھا، زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، متعلقہ انتظامیہ انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 فعال ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔