ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

06-22-2026

(لاہور نیوز) عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں تین دن کمی کے بعد پھر اضافہ ہو گیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 ہزار 643 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 42 ہزار 636 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 179 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 78 ہزار 345 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 189 روپے بڑھ کر 7 ہزار 151 روپے ہو گئی ہے، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی 46 ڈالر 43 سینٹ مہنگا ہو کر فی اونس سونا 4 ہزار 202 ڈالر کا ہو گیا۔