ڈیفنس میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی، 20 لاکھ روپے کا ڈیٹیکشن بل عائد

06-22-2026

(لاہور نیوز) لیسکو کے ڈیفنس ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میٹر ٹیمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری پکڑی گئی۔

ترجمان لیسکو کے مطابق کارروائی ایکسین ڈیفنس ڈویژن انجینئر امجد حسین ناگرہ کی نگرانی میں کی گئی، جس کے دوران ڈی ایچ اے فیز III کے ایک گھر میں سافٹ ویئر ٹیمپرنگ کے ذریعے بجلی چوری ثابت ہوئی۔ ایم اینڈ ٹی کی ڈی ڈی ایل رپورٹ میں میٹر ٹیمپرنگ اور بجلی چوری کی تصدیق کے بعد صارف پر 20 لاکھ روپے کا ڈیٹیکشن بل عائد کر دیا گیا، ترجمان کے مطابق صارف سے ایڈوانس بل کی مد میں 12 لاکھ روپے بھی وصول کئے جا چکے ہیں، بجلی چوری میں ملوث صارف کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پر بجلی چوری کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری ہے، انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔