محکمہ موسمیات کی مزید بارش کی پیشگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

06-22-2026

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں بارش کی توقع ہے، جبکہ شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور لیہ میں بھی بارش ہو سکتی ہے، میانوالی، قصور، اوکاڑہ، جھنگ، فیصل آباد، خانیوال، ملتان اور وہاڑی میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں بارش متوقع ہے، اسکے علاوہ خیبر، وزیرستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور اور صوابی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تاہم بارکھان، سبی، کوہلو اور ژوب میں بارش ہو سکتی ہے۔