فیفا ورلڈ کپ 2026: مصر کی نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست

06-22-2026

(ویب ڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ جی کے میچ میں مصر نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔

وینکور میں کھیلے گئے دونوں ملکوں کی ٹیم کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے ہاف کے 15ویں منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی جبکہ دوسرے ہاف میں مصر  نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 58ویں منٹ میں مصطفیٰ زیکو  نے مقابلہ برابر کیا۔ مصر کا دوسرا گول سٹار کھلاڑی محمد صلاح  نے 67ویں منٹ میں بنایا اور مصر کی ٹیم کیلئے تیسرا گول ٹریزیگوئے  نے سکور کیا۔ تین ایک کی جیت کے بعد مصر کی ٹیم اپنے گروپ میں چار پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہو گئی ہے۔