اقبال ٹاؤن: چوری شدہ موٹر سائیکل رکشہ برآمد، ملزم گرفتار

06-21-2026

(لاہور نیوز) اقبال ٹاؤن پولیس کی کارروائی کے دوران چوری شدہ موٹر سائیکل رکشہ برآمد کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی کے مطابق یہ واردات گزشتہ روز سکیم موڑ کے قریب شہری تنویر کے ساتھ پیش آئی۔  ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم اویس کو سی سی ٹی وی کی مدد سے شناخت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔