لاہور: 231 ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 281 زخمی
06-21-2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 231 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 281 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں سے 96 افراد کو تشویشناک حالت کے باعث مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 185 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی اور بیشتر متاثرین کو فوری طور پر ابتدائی علاج دیا گیا۔ حکام کے مطابق بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تیز رفتاری اور احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث پیش آئے۔