لاہور: محرم الحرام کے دوران ناکہ جات پر سکیورٹی ہائی الرٹ

06-21-2026

(لاہور نیوز) ایس پی موبائلز بلال احمد نے شہر کے مختلف ناکہ جات کا اچانک دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے تعینات افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور محرم الحرام سکیورٹی پلان کے تحت فرائض کی انجام دہی پر اطمینان کا اظہار کیا، ایس پی موبئلز سینٹرز نے ناکہ انچارجز کو سکیورٹی مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔       انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام افسران اور اہلکار فیلڈ میں متحرک رہیں اور کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ رہیں۔ دورے کے دوران ایس پی موبائلز نے ای پولیس ایپ کے ذریعے مشکوک افراد اور گاڑیوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا، جوانوں کو اس کے مؤثر استعمال کی ہدایت دی اور کہا کہ مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی مکمل ویریفکیشن یقینی بنائی جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔