سبزہ زار میں گھریلو ناچاقی پر خاتون کی مبینہ خودکشی

06-21-2026

(لاہور نیوز) سبزہ زار کے علاقے میں گھریلو ناچاقی کے باعث مبینہ طور پر خودکشی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق 30 سالہ ثناء نے مبینہ طور پر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد خاتون کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ چند گھنٹے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش کو مردہ خانے منتقل کرتے ہوئے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔