کاہنہ: زمین کے تنازع پر بھائیوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک بھائی زخمی
06-21-2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے نشتر کالونی بینک سٹاپ کے قریب زمین کے تنازع پر مبینہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا،زخمی کی شناخت 48 سالہ محمد خالد کے نام سے ہوئی ہے۔
محمد خالد کے مطابق اس کے بھائی ارسلان، وارث اور دیگر افراد نے زمین کے تنازع پر اس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گولی اس کی بائیں ٹانگ پر لگی اور وہ زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد جنرل ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔