فیفا ورلڈ کپ 2026ء: جرمنی نے ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

06-21-2026

(لاہور نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو 1-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا۔

ٹورنٹو میں کھیلے گئے میچ میں جرمنی کی جانب سے ڈینیز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں گول سکور کیے، میچ کے اختتامی لمحات تک مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر تھا، تاہم انجری ٹائم میں ڈینیز نے فیصلہ کن گول کر کے جرمن ٹیم کو یادگار فتح دلائی۔ آئیوری کوسٹ کی جانب سے واحد گول فرینک کیسی نے سکور کیا، جس کی بدولت ان کی ٹیم نے سخت مقابلہ کیا، لیکن وہ جرمنی کی جارحانہ حکمت عملی کے سامنے کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ اس فتح کے ساتھ جرمنی نے گروپ مرحلے میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے اور ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی یقینی بنا لی ہے، جرمن شائقین نے ٹیم کی شاندار کارکردگی اور ڈینیز کے فاتحانہ گول کا بھرپور جشن منایا۔