این ڈی ایم اے کا تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری

06-20-2026

این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 سے24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں متوقع موسمی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا ۔

آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے پیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی، جھکڑ اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب میں راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے جبکہ تلہ گنگ،منڈی بہاولدین، سرگودھا،گوجر خان، گجرات، جہلم، سیالکوٹ، میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، جھنگ، میانوالی، ڈیرہ غازی خان،قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے حساس علاقوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنا رہے ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔