موٹرویز اور قومی شاہراہوں کی سابقہ حد رفتار بحال

06-20-2026

(لاہور نیوز) حکومتِ پاکستان نے موٹرویز اور قومی شاہراہوں پر عارضی طور پر کم کی گئی حدِ رفتار کا فیصلہ واپس لے لیا، سابقہ حدِ رفتار بحال کردی ۔

ترجمان موٹروے پولیس  کے مطابق موٹرویز پر کاروں اور ہلکی گاڑیوں کیلئے حدِ رفتار دوبارہ 120 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی۔ موٹرویز پر مسافر اور بھاری گاڑیوں کیلئے حدِ رفتار دوبارہ 110 کلومیٹر فی گھنٹہ بحال کر دی گئی، قومی شاہراہوں پر تمام اقسام کی گاڑیوں کے لیے سابقہ مقررہ حدِ رفتار دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔ موٹروے پولیس نے شاہراہ استعمال کرنے والوں سے مقررہ حدِ رفتار اور ٹریفک قوانین کی پابندی کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ محفوظ سفر کے لیے رفتار پر قابو رکھیں، سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں، دورانِ ڈرائیونگ احتیاط برتیں۔