لاہور: بیوی پر تشدد کرنیوالے ڈاکو کو پولیس نے گرفتار کر لیا
06-20-2026
(لاہور نیوز) بیوی کی آنکھ ضائع اور ناک کی ہڈی توڑنے والا خاوند نواں کوٹ پولیس نےدھرلیا، ملزم ڈکیتی کے 7 مقدمات میں نامزد نکلا پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔
پولیس کے مطابق ملزم صفدر آئس کے نشے کا عادی تھا اور بیوی پر تشدد کرنا اس نے معمول بنا لیا، گزشتہ روز بھی ملزم نے بیوی پر تشدد کیا، جس کے نتیجہ میں خاتون مضروبہ کی بائیں آنکھ ضائع اور ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بتایا کہ مضروبہ کوشدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کیخلاف مضروبہ کےبھائی شفیق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے بعد معلوم ہوا کہ ملزم کیخلاف چوری، ڈکیتی کے 7 مقدمات تھانہ نواں کوٹ میں پہلے سے درج ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش کیلئے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔