سٹوڈنٹس کیلئے اہم خبر، ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ سامنے آ گئی
06-20-2026
(لاہور نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان 16 اگست 2026 کو منعقد ہو گا۔
ایم ڈی کیٹ امتحان ملک بھر میں 16 اگست بروز اتوار صبح 10 بجے لیا جائے گا۔ ایم ڈی کیٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 22 جون 2026 سے ہوگا، امیدوار 8 جولائی 2026 تک 9 ہزار روپے فیس کے ساتھ رجسٹریشن کرا سکیں گے۔مقررہ تاریخ کے بعد 13 جولائی 2026 تک لیٹ رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہو گی۔ لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔پی ایم ڈی سی نے طلبہ کو بروقت رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، پی ایم ڈی سی نے کہا میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ امتحان کی تیاری پر توجہ دیں۔