پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض معاہدے پر دستخط
06-20-2026
(لاہور نیوز) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض معاہدے پر دستخط ہو گئے، ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو70 کروڑ ڈالرز قرض دے گا۔
انشورنس ٹرانسفارمیشن پروگرام کے ذیلی پروگرام ایس پی ون کے تحت قرض فراہم کیا جائے گا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان میں سے25 کروڑ ڈالر رعایتی شرائط پر فراہم کئے جائیں گے، پاکستان کی جانب سے سیکریٹری اقتصادی امور نے معاہدے پر دستخط کئے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سےڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر نے دستخط کئے۔ ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی حسین حیدر کا کہنا ہے کہ یہ ایک اہم اور انقلابی نوعیت کا پروگرام ہے، پروگرام کا مقصد انشورنس شعبے میں نئی کمپنیوں کے داخلے کو آسان بنانا ہے، انشونس کمپنیوں میں منصفانہ مسابقت بڑھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اثاثوں کے بیمہ میں نجی انشورنس کمپنیوں کی شمولیت کو بڑھایا جائے گا، اس پروگرام سے ریگولیٹری نظام اورصارفین کا تحفظ مزید مضبوط ہو گا۔