عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں محدود کمی

06-20-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ روز کی بڑی کمی کے بعد آج عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں محدود کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 43 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 993 روپے کا ہو گیا، جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 39 روپے گر کر 3 لاکھ 74 لاکھ 166 روپے ہو گئی۔ اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت 16 روپے بڑھ کر 6 ہزار 972 روپے ہو گئی ہے، دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 43 سینٹ سستا ہو کر فی اونس سونا 4 ہزار 144 ڈالر 57 سینٹ پر آ گیا ہے۔