پٹرول سستا ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

06-20-2026

(لاہور نیوز) پٹرول سستا ہونے کے بعد سولر پلیٹس کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق مختلف واٹس کی سولر پلیٹس کی قیمتوں میں 4 سے 9 ہزار روپے تک کی کمی ہو گئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد آئندہ دنوں سولر پلیٹس کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم منصوعات کی زائد قیمتوں کی وجہ سے بیٹریاں بھی مہنگی فروخت ہو رہی تھیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد بیٹریوں کی قیمت بھی کم ہونے کا امکان ہے۔ مارکیٹ ذرائع نے کہا ہے کہ 1 بیٹری کی قیمت میں27 سے 38 ہزار روپے تک اضافہ ہوا تھا۔