وحدت کالونی پولیس کی کارروائی، پیشہ ور نقب زن گینگ کے دو ملزمان گرفتار

06-20-2026

(لاہور نیوز) تھانہ وحدت کالونی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پیشہ ور نقب زن گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی انچارج انویسٹی گیشن  نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی، گرفتار ہونے والے ملزمان میں گینگ کا سرغنہ اور اس کا ایک ساتھی شامل ہے، جو مختلف علاقوں میں چوری اور نقب زنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کے آئی فونز، دیگر قیمتی موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی ہے, ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور دورانِ تفتیش انہوں نے متعدد وارداتوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں اور جرائم کے نیٹ ورک سے متعلق بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ حکام کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔