گڈز ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا

06-19-2026

(لاہور نیوز) صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کرایوں میں15 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے مشکور ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا، ہم گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں15  فیصد کمی کا اعلان کرتے ہیں۔ ملک شہزاد اعوان  نے کہا کہ امید کرتے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بھی کمی کی جائے گی، ہم  نے مشکل وقت میں ملک کے وسیع تر مفاد میں گاڑیاں نقصان میں چلائی ہیں۔