پٹرول کی قیمت ابھی بھی زیادہ، 225 روپے فی لٹر کی جائے، حافظ نعیم الرحمان

06-19-2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت ابھی بھی زیادہ ہے، 225 روپے فی لٹر پر لائی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ‏پٹرول کی قیمت میں 74 روپے فی لیٹر کمی عوامی دباؤ کی کامیابی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت 225 روپے فی لٹر پر لائی جائے، لیوی کی کوئی گنجائش نہیں ، پٹرول کی قیمتوں کو تین سال کے لیے منجمد کیا جائے تاکہ انڈسٹری کا اعتماد بحال ہو۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں کم ہونے سے ہماری پروڈکٹس عالمی مارکیٹ میں مقابلے پر آسکیں گی، حکومت دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی 28 فروری کی سطح پر لانے کے لیے اقدامات کرے۔