ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کیلئے ایف بی آر دفاتر ہفتہ اتوار کھلے رہیں گے
06-19-2026
(لاہور نیوز) ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی وصولی کے لئے ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر ہفتہ و اتوار 27 اور 28 جون 2026 کو معمول کے مطابق کام کریں گے۔
ایف بی آر کے مطابق تمام دفاتر پیر 29 جون کو رات آٹھ بجے تک کام کریں گے ۔منگل 30 جون کو رات بارہ بجے تک کھلے رہیں گے۔ ایف بی آر کا اہم فیصلہ،مالی سال کے اختتام پر ریونیو ہدف کے حصول کے لیے ایف بی آر نے خصوصی ورکنگ شیڈول جاری کر دیا، ٹیکسوں اور ڈیوٹیوں کی وصولی کے لیے 27 اور 28 جون 2026 کو دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 29 جون 2026 کو دفاتر کے اوقاتِ کار رات 8 بجے تک بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ایف بی آر کے تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز 30 جون 2026 کو آدھی رات تک ٹیکس وصولی کا عمل جاری رکھیں گے، ایف بی آر کی ہدایت، 27 جون سے 30 جون تک ٹیکس دہندگان کو ادائیگیوں میں سہولت فراہم کی جائے گی۔ جاری مراسلے کے مطابق ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی وصولی یقینی بنانے کے لیے دفاتر اضافی اوقات میں کام کریں گے، ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو خصوصی اوقاتِ کار پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی۔ 30 جون 2026 کو رات 12 بجے تک ٹیکس وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ، مالی سال کے اختتامی اہداف کے حصول کے لیے اہم قدم قرار ہے۔