سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے پر آ گئے

06-19-2026

(لاہور نیوز) عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی۔

آل مارکیٹ صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 14 ہزار 9 سو روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 36 روپے پر آ گیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 13 ہزار 410 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 74 ہزار 205 روپے پر آ گیا۔ اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی 413 روپے کم ہو کر 6 ہزار 946 روپے پر آ گئی، انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 149 ڈالر گھٹ کر 4 ہزار 156 ڈالر پر آ گیا ہے۔ صرافہ ڈیلرز  کے مطابق مقامی سطح پر فی تولہ سونا دو روز میں 17 ہزار 2 سو روپے سستا ہو گیا ہے۔