چوہنگ: ٹرک کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر، 14 سالہ لڑکا جاں بحق، 4 افراد زخمی
06-19-2026
(لاہور نیوز) چوہنگ کے علاقے بدو پورہ کٹ ملتان روڈ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 14 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق تیز رفتار 22 ویلر ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ ایک زخمی کو مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے 14 سالہ طیب ولد راشد کی لاش ضروری کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔