لاہور ایئرپورٹ پر غیر قانونی ہجرت کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ
06-19-2026
(لاہور نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی ہجرت کی ایک کوشش ناکام بنا دی اور مشتبہ مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر آذربائیجان کے وزٹ ویزے پر باکو روانہ ہو رہا تھا، تاہم امیگریشن کلیئرنس کے دوران اس کے سفر کے مقاصد مشکوک پائے گئے جس پر مزید جانچ پڑتال کی گئی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ مسافر آذربائیجان کے وزٹ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر سربیا جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا، ایف آئی اے حکام نے مسافر کے قبضے سے باکو کے بعد سربیا جانے کے حوالے سے ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لئے۔ ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش میں سامنے آنے والے شواہد کی بنیاد پر مسافر کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل ایف آئی اے لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔