گرین ٹاؤن: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی، 6 افراد زخمی

06-18-2026

(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن کے علاقہ میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی کے باعث گھر میں موجود 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثہ میں 6 افراد آگ لگنے کے باعث جھلس گئے۔ تمام افراد کو فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔