عوامی تحفظ اور ٹریفک کی موثر روانی کیلئے آئل ٹینکرز کی نقل و حرکت محدود

06-18-2026

(لاہور نیوز) عوامی تحفظ اور ٹریفک کی موثر روانی کےلئے آئل ٹینکرز کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی۔

سی ٹی او عبدالرحیم شیرازی سے مختلف آئل مارکیٹنگ کمپنوں کے نمائندوں کی میٹنگ ہوئی، جس میں آئل ٹینکرز کی نقل و حرکت اور احتیاطی تدابیر بارے تبادلہ خیال کیا گیا، ٹریفک کی روانی کیلئے 12 ویلرز آئل ٹینکرز کو محدود اوقات میں نقل و حرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ 12 ویلرز تک آئل ٹینکرز کو دن 10 سے شام 4 بجے تک نقل و حرکت کی اجازت مل گئی، سی ٹی او لاہور نے کہا کہ 22 ویلرز آئل ٹینکرز سمیت ہیوی ٹریفک کا دن کے وقت داخلہ بند رہے گا، رات 11 بجے سے پہلے ہیوی ٹریفک کو لاہور میں داخلے کی اجازت نہیں ۔ ہیوی ٹریفک صرف رات 11 سے صبح 7 بجے تک شہر میں داخل ہو گی۔  سید عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ سی ٹی او لاہور خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی، اقدام کا مقصد ٹریفک روانی بہتر بنانا اور حادثات کی روک تھام ہے۔