پنجاب اسمبلی بجٹ سیشن: 2 جولائی تک اجلاس کا ایجنڈا جاری
06-18-2026
(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 2 جولائی تک اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا۔
19 سے 23 جون تک پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کی جائے گی، 24 جون کو بجٹ پر ووٹنگ ہو گی، 25 اور 26 کو عاشورہ کی چھٹیاں ہوں گی۔ 27 جون کو پنجاب اسمبلی میں بجٹ سمیت فنانس بل پر ووٹنگ ہو گی جبکہ 28 جون کو ایوان میں سپلیمنٹری بجٹ 25-26 پر بحث ہو گی، 29 جون کو اجلاس کے دوران سپلیمنٹری بجٹ پر ووٹنگ ہو گی جبکہ 30 جون، یکم اور 2 جولائی کو پرائیویٹ ممبرز کے دن ہوں گے۔