پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 جون سے بڑی کمی کا امکان

06-18-2026

(ویب ڈیسک) وزیراعظم کی سخت ہدایات کے پیش نظر ملک میں 20 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

وزیر اعظم کی سخت ہدایت کے بعد پیٹرولیم ڈویژن، پی ایس اور اوگرا کے ورکنگ پیپر کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات 55روپے فی لیٹر سے زائد سستی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم کو 7 مارچ کو کیے گئے اضافہ کا ازالہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے، جس کے بعد حکومت کی جانب سے 55 روپے لیٹر اضافے سے زائد کمی کا راستہ نکالنے کی کوشش جاری ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف 7مارچ کو قیمتوں میں ہونے والے اضافے پر مطمئن نہیں ہوئے تھے۔