لاہور میں 221 ٹریفک حادثات میں 258 افراد زخمی

06-18-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 221 ٹریفک حادثات میں 258 افراد زخمی ہو گئے۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹریفک حادثات میں 258 لوگ زخمی ہوئے جن میں 87 شدید زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 170معمولی زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر روانہ کر دیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔