اساتذہ کے ٹرانسفر راؤنڈ میں ایک ہفتے کی تاخیر، انتظامی سستی وجہ قرار

06-18-2026

(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے تحت اساتذہ کے ٹرانسفر راونڈ کے آغاز میں ایک ہفتے کی تاخیر کا امکان ہے، جس کی وجہ ایجوکیشن اتھارٹیز کی جانب سے انتظامی سستی اور ڈیٹا مکمل نہ ہونا بتایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی 18 جون سے اٹھائی جانی تھی تاہم متعدد اساتذہ کو سسٹم میں ٹیگ نہ کرنے کے باعث ٹرانسفر راؤنڈ بروقت شروع نہیں ہو سکا۔ رپورٹ کے مطابق درجنوں اساتذہ کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (DPC) میں “سبجیکٹ ٹو” قرار دیا گیا ہے جبکہ صرف لاہور میں 121 اساتذہ پروموشن کے انتظار میں ہیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق جن اساتذہ کے اعتراضات دور ہو جائیں گے انہیں ترقی دے دی جائے گی، جس کے بعد وہ ٹرانسفر کے لیے بھی اپلائی کر سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تاخیر کے باوجود تمام عمل کو جلد مکمل کر کے اساتذہ کے ٹرانسفر اور پروموشن کے مراحل کو آگے بڑھایا جائے گا۔