سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 2300 روپے سستا
06-18-2026
(لاہور نیوز) ملک بھر کی گولڈ مارکیٹوں میں مسلسل تین روز اضافے کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہو گئی ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 70 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 359 روپے پر آ گئی ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر پر آ گیا۔