سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافے کی منظوری

06-18-2026

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاؤنس میں 100 فیصد اضافہ کر دیا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان نے یوٹیلیٹی الاؤنس کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا۔ گریڈ 1 سے 6 تک کا الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار روپے کر دیا گیا، گریڈ 7 سے 10 تک کا الاؤنس 8 ہزار سے بڑھا کر 16 ہزار روپے، جبکہ گریڈ 11 سے 15 تک کے ملازمین کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار ہو گیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ گریڈ 16 کے افسران کا الاؤنس 12 ہزار سے بڑھا کر 24 ہزار روپے کر دیا گیا، گریڈ 17 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 15 ہزار سے بڑھ کر 30 ہزار روپے ہو گیا، گریڈ 18 کے افسران کا الاؤنس 18 ہزار سے بڑھ کر 36 ہزار روپے تک پہنچ گیا، جبکہ گریڈ 19 کے افسران کا الاؤنس 21 ہزار سے بڑھا کر 42 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ گریڈ 20 کے افسران کا یوٹیلیٹی الاؤنس 24 ہزار سے بڑھا کر 48 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا، گریڈ 21 اور اس سے اوپر کے افسران کا الاؤنس 30 ہزار سے بڑھا کر 60 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق یوٹیلیٹی الاؤنس میں گیس اور بجلی کے اخراجات شامل ہیں، اضافی اخراجات مالیاتی سال 27-2026 کے منظور شدہ بجٹ سے پورے کئے جائیں گے۔