سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں تین ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج

06-18-2026

(لاہور نیوز) اینٹی کرپشن کورٹ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں تین ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج جاوید اقبال وڑائچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزمان قیصر خان، محمد شفیق اور رؤف احمد عدالت میں پیش ہوئے، تاہم عدالت نے ان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ دریں اثنا مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان محمد مرتضیٰ، فاروق خان، احسن ندیم، حافظ محمد طیب اور رائے قمر زمان کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر بھی سماعت ہوئی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر مزید کارروائی کے لیے سماعت 23 جون تک ملتوی کر دی۔ مقدمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے الزامات سے متعلق ہے۔