شہر میں گرمی کا پارہ ہائی، محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق بڑی پیشگوئی
06-18-2026
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور کے آسمان سے بادل غائب ہوگئے، صاف آسمان کے باعث سورج کی تیز کرنوں نے گرمی کی شدت میں اضافہ کر دیا ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کے امکانات نہایت کم ہیں جس کی وجہ سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ لاہور میں موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔