شدید گرمی میں املی آلو بخارے کے شربت کی مانگ میں اضافہ
06-18-2026
(لاہور نیوز) شدید گرمی میں املی آلو بخارے کے شربت کی مانگ میں اضافہ ہو گیا۔
مال روڈ پر املی آلو بخارے کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے، جہاں شدید گرمی کے ستائے لوگ تازگی حاصل کرنے کیلئے اس روایتی مشروب کا رخ کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ املی آلو بخارے کا شربت گرمی میں تازگی اور سکون کا بہترین ذریعہ ہے، جو نہ صرف جسم کو ٹھنڈک پہنچاتا ہے بلکہ گرمی کی شدت کم محسوس کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ دکانداروں کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ شربت کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور روزانہ بڑی تعداد میں لوگ اس مشروب سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق املی اور آلو بخارے سے تیار کردہ شربت جسم میں پانی کی کمی دور کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے، تاہم اس کے ساتھ مناسب مقدار میں پانی پینا بھی ضروری ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گرمی کی شدت کے پیش نظر ایسے روایتی اور صحت بخش مشروبات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام موسم کی سختیوں سے بہتر انداز میں نمٹ سکیں۔