لاہور: میو ہسپتال سے لاکھوں روپے کی قیمتی ادویات چوری

06-17-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے معروف ہسپتال سے وزیر اعلیٰ پنجاب سٹروک پروگرام کی ادویات چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

صوبائی دارالحکومت میں میو ہسپتال سے فالج کے علاج والے 15 لاکھ مالیت کے انجکشن چوری ہو گئے، ٹی پی انجکشن ایمرجنسی وارڈ سے غائب کیے گئے۔ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ لاکھوں کے چوری ہونے والے انجکشن کا ابھی تک سراغ نہ لگا سکی۔ خیال رہے وزیر اعلیٰ سٹروک پروگرام میں فالج کے مریضوں کی جان بچانے کے لیے مفت ٹیکے لگتے ہیں، ڈوز لگنے سے مریض کی جان اور اس کو جسمانی معذوری سے بچایا جاتا ہے۔ دوسری جانب ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا تھا کہ انجکشن کی چوری کے حوالے سے انکوائری کر رہے ہیں۔