صوبائی بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے قوانین میں بڑی تبدیلی
06-17-2026
(لاہور نیوز) پنجاب مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ میں پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے قوانین میں بڑی تبدیلی کر دی گئی۔
جائیدادوں کا پراپرٹی ٹیکس صرف آن لائن پیمنٹ کے ذریعے ہی ادا کیا جا سکے گا، اس سے قبل وہیکلز ٹوکن ٹیکس مکمل طور پر آن لائن بینکنگ کے ذریعے ادا ہو رہا تھا۔ ٹیکس ادائیگی کے لیے روایتی طریقے کا خاتمہ ٹیکس وصولیوں میں شفافیت کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، پراپرٹی ٹیکس کے لیے اپنی جائیدادوں کی سیلف اسیسمنٹ پر 5 فیصد رعایت دی جائے گی۔