ستھرا پنجاب گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

06-17-2026

(لاہور نیوز) فیروز پور روڈ پر رحمت پارک اسٹاپ کے قریب ستھرا پنجاب (LWMC) کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں عارف علی ولد غلام قادر، سکنہ رحمت پارک موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرے شخص کو شدید زخمی حالت میں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ LWMC کی گاڑی مبینہ طور پر تیز رفتاری اور غفلت کے باعث موٹر سائیکل سے ٹکرائی جبکہہ حادثے کے بعد LWMC گاڑی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس اور ٹریفک اہلکار موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کرنے کے ساتھ ٹریفک کو بحال کرنے کا عمل جاری ہےسی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔