احترامِ محرم الحرام، لاہور آرٹس کونسل میں میوزک کلاسز بند
06-17-2026
(لاہور نیوز) لاہور آرٹس کونسل نے محرم الحرام کے احترام میں میوزک کلاسز بند کر دیں۔
لاہور آرٹس کونسل نے محرم الحرام کے احترام میں میوزک کلاسز بند کر دیں۔ طبلہ، بانسری، گٹار، وائلن اور ہارمونیم کی انسٹرومینٹل کلاسز بھی بند رہیں گی۔ الحمرا آرٹ سینٹر اور الحمرا کلچرل کمپلیکس میں کلاسز 13محرم الحرام تک بند رہیں گی۔